Maharashtra News: نونیت رانا کی ضمانت عرضی پر 29 اپریل کو ہوگی سماعت
امراوتی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر ایم ایل اے روی رانا کو باندرہ مجسٹریٹ کی عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ضمانت کی درخواست پر 29 اپریل کو سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ نونیت رانا نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پرہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنے کی بات کہی تھی۔