نواب ملک نے کہا- یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ہار کا سامنا کرنا پڑے گا
اترپردیش اسمبلی انتخابات سے متعلق مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک نے کہا کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے اور بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نواب ملک نے کہا کہ بی جے پی اور ان کی اتحادی پارٹی کی استعفوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔ ایک الگ طرح کی بے چینی لوگوں کے دلوں میں ہے۔