نواب ملک نے آرین خان سے متعلق سمیر وانکھیڑے پر پھر لگایا سنسنی خیز الزام
مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور این سی پی رہنما نواب ملک نے کروز ڈرگس معاملے میں ایک بار پھر این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ نواب ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمیر وانکھیڑے نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کا اغوا کیا تھا اور رقم کا مطالبہ کیا تھا۔