Mumbai News: مہاراشٹر حکومت میں وزیر نواب ملک نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر کی تنقید
اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کی سیاست گرما گئی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصد بنام فیصد والے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مندر کو لے کر متنازعہ بیان دینے سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں اپنے کاموں پر بھروسہ نہیں ہے اور وہ ‘رام بھروسے‘ ہیں۔