اترپردیش : غازی آ باد کے بعد اب بَلیا میں صحافی کا گولی مارکر قتل ، چھ ملزمین گرفتار
غازی آ باد کے بعد اب بَلیا میں ایک صحافی کو گولی مارکر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔جہاں بیتی رات ایک ٹی وی چینل کے نمائندہ رتن سنگھ کو بدمعاشوں نے گولی ما کر قتل کر دیا ۔ بتایا جا ہا ہے کہ بیتی رات رتن سنگھ کے گھر کے پاس بدمعاشوں نے گولی ماری جس میں صحافی کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ جس کے بعد علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے ۔پولیس کی کارروائی میں اب تک اس معاملہ میں چھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رنجش کے چلتے قتل کی یہ واردات انجام دی گئی ۔