شاہین باغ انہدامی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کو لیکر MCD نے امانت اللہ خان پر درج کرایا مقدمہ
عام آدمی پارٹی کے مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان ایم سی ڈی کی کارروائی کو روکنے کے لیے شاہین باغ پہنچے۔ ایم ایل اے کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی غیر قانونی تعمیر نہیں ہے، تجاوزات کہاں ہیں، ایم سی ڈی بتائے، ہم نے خود تجاوزات کو ہٹایا تھا ، ایم سی ڈی کو یہاں سے واپس جانا چاہیے۔