ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

دہلی فسادات کے معاملے میں پہلی بار ایک ملزم دنیش یادو کو مجرم قرار دیا گیا، 22 دسمبر کو کیا جائے گا سزا کا اعلان

دہلی فسادات کے معاملے میں پہلی بار ایک ملزم دنیش یادو کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس کی سزا کا اعلان بائیس دسمبر کو کیا جائے گا۔ یہ معاملہ شمال مشرقی دہلی کے گوکل پوری علاقے کا ہے۔ دہلی پولیس کی چارج شیٹ کے مطابق فسادات کے دوران پچیس فروری کی رات منوری نامی ایک تہتر سالہ خاتون کے تقریباً دیڑھ سو سے دوسو فسادیوں نے گھر میں زبردستی گھس کر آگ لگا دی گئی۔ اس کے ساتھ گھر میں موجود ضروری سامان بھی لوٹ لیاگیا۔ دنیش یادو اس ہجوم کا ایک سرگرم رکن تھا جس نے آگ لگائی تھی۔ اس کے خلاف گوکل پوری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔دنیش یادو کو دہلی پولیس نے آٹھ جون دوہزاربیس کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے تین اگست دوہزاراکیس کو ملزمان کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔ کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج وریندر بھٹ نے، دنیش یادو عرف مائیکل کو فسادات، آتش زنی، ڈکیتی اور مشتعل ہجوم کے ساتھ مل کر گھر میں زبردستی داخل ہونے کا مجرم قرار دیا۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Dec 07, 2021 01:27 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین