معذورین کے عالمی دن پر سری نگر کے ٹیگور ہال میں تقریب میں معذورین کو دقت کا سامنا
معذورین کےعالمی دن کے موقعے پر پلوامہ میں جسمانی طور پر ناخیز افراد نے احتجاج کیا۔۔۔ احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ ملک کے باقی حصوں کی طرح ہی ڈِسیبیلٹی ایکٹ کو جموں کشمیر میں لاگو کیا جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایکٹ لاگو نہ ہونے سے وہ اپنے حقوق سے محروم ہیں ۔ ریلی کو پرانے کورٹ کمپلکس کے پاس پولیس نے روکا۔ احتجاج پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا ۔