امرتسر کے ٹاؤن ہال میں سی ایم کیجروال کا خطاب، عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کیلئے وکیلوں سے کی اپیل
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ سی ایم کیجروال نے امرتسر کے ٹاؤن ہال میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے وکیلوں سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی برسراقتدار آنے پر وکیلوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔