ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

بی جے پی میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کے بیچ کیپٹن امریندر سنگھ کی امت شاہ سے ملاقات

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کو وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات امریندر کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ہوئی۔ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے اس کے بارے میں معلومات دی۔ اس کا مقصد بیان کیا۔ انہوں نے اس بارے میں ایک ٹویٹ کیا۔کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کسانوں سے متعلق کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ اور ایم ایس پی کی گارنٹی جیسے مسائل شامل تھے۔

News18 Urdu
شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Sep 30, 2021 02:19 PM IST

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کو وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات امریندر کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ہوئی۔ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے اس کے بارے میں معلومات دی۔ اس کا مقصد بیان کیا۔ انہوں نے اس بارے میں ایک ٹویٹ کیا۔کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کسانوں سے متعلق کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا مظاہرہ اور ایم ایس پی کی گارنٹی جیسے مسائل شامل تھے۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین