ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

اے ایم یو کے ملازم کو گولی مارکر قتل کردیا گیا، رات کو نماز کے بعد گھرسے باہر ٹہلنے نکلے تھے سلمان

علی گڑھ کے تھانہ کوآرسی علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں ملازم محمد سلمان کا گولی مارکر قتل کردیا گیا، سلمان میڈیکل کالج کے ٹیلرنگ سیکشن میں ملازم بتائے جارہے ہیں، سلمان رات کو نماز کے بعد گھرسے باہر ٹہلنے نکلے تھے تب ہی بدمعاش آئے اورا ن پر حملہ کیا، حملہ آوروں میں سے ایک بدمعاش کوعلاقہ کے لوگوں نے پکڑ کر زبردست پیٹا اورپولیس کے بھی حوالہ کردیا۔ موقع پر پہنچے علی گڑھ کے ایس پی ستیش چندر نے بتایا کہ گولی لگنے سے محمد سلمان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جودوحملہ آور تھے اس میں سے ایک کو عوام نے پکڑ کر مارا پیٹا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہوا ہے پولس نے اسے گرفت میں لیکر علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ہے اور مذید تفتیش کررہی ہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Nov 21, 2020 01:26 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading