اروند کیجریوال کا دہلی کینٹ علاقے کا دورہ، نابالغ ریپ متاثرہ کے اہل خانہ سے کرینگے ملاقات
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال آج دہلی کینٹ علاقے کا دورہ کرینگے۔اور تین دن پہلے زیادتی کی شکار نابالغ کے اہل خانہ سے ملاقات کرینگے ۔نابالغ لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت ہوئی تھی اور رات کے اندھیرے میں ہی اس کے آخری رسومات کی ادائیگی کر دی گئی تھی۔ پچھلے دو دنوں سے اس مسئلے پر دہلی میں ہنگامے ہورہے ہیں ۔پولیس نے اب تک چار افراد کو اس سلسلہ میں گرفتار کیا ہے۔خبر کے مطابق نابالغ لڑکی سے زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتارنے کا اندیشہ ہے۔پولیس فی لحال فارنسک رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔