Legal age of marriage: جب 18سال کی لڑکی پی ایم کا انتخاب کرسکتی ہے تو لائف پارٹنر کاکیوں نہیں؟ اسد الدین اویسی
مرکزی حکومت لڑکیوں کی شادی کی عمر اٹھارہ سے بڑھا کر اکیس سال کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ حکومت اگلے ہفتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس سے متعلق بل پیش کر سکتی ہے۔ بل کی منظوری سے پہلے ہی اس معاملے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے اس معاملے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک لڑکی اٹھارہ سال میں ووٹ دے سکتی ہے تو وہ اپنا ساتھی کیوں نہیں چن سکتی۔ اویسی کا کہنا ہے کہ آپ حکومت ہیں، محلے کے چچا یا انکل نہیں کہ آپ فیصلہ کریں گے کہ کس کی شادی کب ہوگی اور لوگوں کو کیاکھاناچاہیے۔