ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

مبینہ غیر قانونی تبدیلی مذہب معاملے میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری، غیر قانونی فنڈنگ کا بھی الزام

مظفر نگر کے فلت گاؤں سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا کلیم کو یو پی اے ٹی ایس نے گرفتار کر لیا ہے ۔مبینہ غیر قانونی تبدیلی مذہب معاملے میں مولانا کلیم الدین سے پوچھ تاچھ کی جائے گی ۔یوپی کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔اے ڈی جی کے مطابق مولانا کلیم صدیقی کے مبینہ طور پر عمر گوتم سے روابط تھے۔فلت کے مشہور مدرسے کے منتظم معروف اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی ایک نجی پروگرام کے سلسلے میں کل رات میرٹھ آئے تھے ۔رات نو بجے میرٹھ سے فلت روانہ ہونے کے بعد سے مولانا اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تین ساتھیوں کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا۔ ۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Sep 22, 2021 07:34 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین