ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

سی ایم کیجریوال نے ستیندر جین کی گرفتاری پر پی ایم مودی کو بنایا نشانہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ستیندر جین کی گرفتاری پر وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا۔ کیجریوال نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ای ڈی کی مدد سے ستیندر جین کے خلاف فرضی کیس بنایا اور اب وہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ میں پی ایم مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے وزراء کو ایک ایک کرکے نہیں بلکہ ایک ساتھ گرفتار کریں۔ کیجریوال نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ستیندر جین اور منیش سسودیا کو فرضی کیسوں میں جیل میں ڈال کر یہ لوگ دہلی میں تعلیم اور صحت کے میدان میں ہو رہے اچھے کام کو روکنا چاہتے ہیں۔

News18 Urdu
شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Jun 02, 2022 03:33 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ستیندر جین کی گرفتاری پر وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا۔ کیجریوال نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ای ڈی کی مدد سے ستیندر جین کے خلاف فرضی کیس بنایا اور اب وہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ میں پی ایم مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے وزراء کو ایک ایک کرکے نہیں بلکہ ایک ساتھ گرفتار کریں۔ کیجریوال نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ستیندر جین اور منیش سسودیا کو فرضی کیسوں میں جیل میں ڈال کر یہ لوگ دہلی میں تعلیم اور صحت کے میدان میں ہو رہے اچھے کام کو روکنا چاہتے ہیں۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین