لکھیم پور کھیری سانحے پر کانگریس کا ایک وفد صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے کرے گا ملاقات
لکھیم پور کھیری سانحے پر کانگریس کا ایک وفد صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے کل ملاقات کرے گا۔ راہل گاندھی کی قیادت میں کل گیارہ بجے صدر جمہوریہ سے ملاقات کرے گا۔اس وفد میں پرینکا گاندھی، ملکارجن کھرگے، غلام نبی آزاد، اے کے اینٹنی ، ادھیر رنجن چودھری سمیت دیگر لیڈر شامل ہوں گے۔ کانگریس اس مدے پر وزیرمملکت داخلہ اجے مشرا کے خلاف شدت سے آواز بلند کررہی ہے۔