دہلی کی ہوا آج بھی زہریلی، آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دُشواری کی شکایت
دہلی میں آج بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں ہے۔گزشتہ دنوں دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کے سبب آلودگی میں اضافہ ہوا جس کے اثرات اب بھی ہیں۔ آج دہلی میں ایئر کوالیٹی انڈیکس چار سو چھتیس درج کی گئی ہے ۔دہلی والوں کو ہوا کی آلودگی کے باعث آنکھوں میں جلن اورسانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔اسی دوران ، جو لوگ مارننگ واک پر نکلے تھے انہیں بھی اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنيا کے سب سے آلودہ تيس شہروں ميں سے بائيس بھارت ميں ہيں۔