ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

رازداری کی بات آنے پر واٹس ایپ ہندوستانی اور یوروپی صارفین کے ساتھ مختلف سلوک کررہا ہے: مرکزی حکومت

مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ یہ تشویش کا باعث ہے کہ رازداری کی بات آنے پر واٹس ایپ ہندوستانی اور یوروپی صارفین کے ساتھ مختلف سلوک کررہا ہے۔ ادھر ، واٹس ایپ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ہند نے نئی رازداری کی پالیسی کے بارے میں کچھ وضاحت طلب کی ہے اور وہ اس کا جواب دے رہا ہے۔واٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل چیتن شرما نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے سوالات کی پوری فہرست واٹس ایپ کوبھیج دی ہے۔جسٹس سنجیو سچدیو نے اس معاملے کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Jan 25, 2021 05:53 PM IST

مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ یہ تشویش کا باعث ہے کہ رازداری کی بات آنے پر واٹس ایپ ہندوستانی اور یوروپی صارفین کے ساتھ مختلف سلوک کررہا ہے۔ ادھر ، واٹس ایپ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ہند نے نئی رازداری کی پالیسی کے بارے میں کچھ وضاحت طلب کی ہے اور وہ اس کا جواب دے رہا ہے۔واٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل چیتن شرما نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے سوالات کی پوری فہرست واٹس ایپ کوبھیج دی ہے۔جسٹس سنجیو سچدیو نے اس معاملے کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین