ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

دہلی اسپیشل سیل نے 6 مبینہ دہشت گردوں کو کیا گرفتار، سبھی کا ISI اور انڈر ورلڈ سے ہے تعلق

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے حوالے سے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ان میں سے تین افراد کو اسپیشل سیل نے یوپی اے ٹی ایس کے ساتھ مل کر یوپی سے گرفتار کیا۔ ان سبھی کا آئی ایس آئی اور انڈر ورلڈ سے تعلق بتایا جارہا ہے ۔وہیں ان میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ٹریننگ پاکستان میں ہونے کا بھی دعوی کیا جارہا ہے ۔۔ ملزمین کےقبضےسے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ اسپیشل سیل کے مطابق، ممبئی ، دہلی اور ملک کےدیگر بڑے شہروں میں تخریبی کاروائی انجام دینے کا منصوبہ تھا۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Sep 14, 2021 08:51 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین