بابری مسجد انہدام کی آج 28ویں برسی پر مظاہر ہ کر رہیں سماجی تنظیموں کو پولیس نے حراست میں لیا
بابری مسجد انہدام کی برسی کے موقع پر دہلی میں مظاہر ہ کر رہیں سماجی تنظیموں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ آج سولہ سماجی تنظیمیں منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک احتجاج کرنے والی تھیں۔ تقریبا سو سے زیادہ احتجاجیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کے معاملے میں انصاف نہیں ہوا ۔ احتجاجی انصاف کا مطالبہ کررہے تھے ۔