سی ایم کیجروال نے ایل این جے پی اسپتال کا کیا دورہ، Covid19 سے متعلق انتظامات کا لیا جائزہ
دہلی کے وزیراعلی اروندکیجروال نے ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کورونا کے پیش نظر اسپتال کے انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر اروند کیجروال نے کہاکہ دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا لیکن این سی آر میں کورونا کیسز پر قابو پانے کیلئے مزید پابندیوں کیلئے مرکزی حکومت سے سفارش کی گئی۔