شمالی ہند میں شدید سردی، سرد ہواؤں اور کہرے سے معمولات زندگی متاثر
قومی راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہند میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ برفیلی ہواؤں اور کہرے کے سبب معمولات زندگی متاثر ہورہی ہے۔ٹھنڈ سے بچنے کے لیے لوگ الاؤ کا سہارا لے رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ،سردی سے فی الحال راحت ملنے کے آثار نہیں ہیں۔۔تیئیس جنوری تک پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔جبکہ میدانی علاقوں دہلی، ہریانہ، پنجاب، مغربی اترپردیش،شمالی راجستھان میں ایکیس سے تیئیس جنوری کے بیچ بارش ہوسکتی ہے۔ وہیں ٹرین خدمات متاثرہیں۔آج تیرہ ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔