پر امن طریقے سے ختم ہوا زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا چکہ جام
زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا چکہ جام ختم ہوچکاہے۔ملک کی کئی ریاستوں میں کسانوں نے چکہ جام کیا۔ چکہ جام کا اثر کئی ریاستوں میں دیکھنے کو ملا۔ امرتسر میں کسانوں نے نیشنل ہائی وے کو جام کردیا تھا۔۔پنجاب ،ہریانہ ،چھتیس گڑھ ،راجستھان ،مدھیہ پردیش،مہاراشٹر اور کرناٹک میں کسان تحریک کے حامی شاہراہوں پر نکلے۔احتجاجیوں نے شاہجہان پور بارڈر پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ۔ کسانوں کا چکہ جام پُرامن رہا اور کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ دہلی کی سرحد میں کوئی کسان داخل نہیں ہوا۔ دہلی،اترپردیش،اتراکھنڈ میں چکہ جام نہیں تھا۔ اس کے علاوہ تمام ریاستوں میں کسانوں نے چکہ جام کیا۔دہلی ۔یوپی کے غازی پور بارڈر پر ریاپڈ ایکشن فورس سمیت سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔ چکہ جام کے دوران غازی پور بارڈر پر حالات پرامن رہے۔