نجمہ اختر کم پدم شری کے لئے منتخب پر ردعمل، بولیں، ایوارڈ ملنے کے بعد ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر کو پدم شری کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ نجمہ اختر کو ادب اور تعلیمی میدان میں ان کی بیش بہا خدمات کے لئے یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ نجمہ اختر نے پدم شری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نیوز ایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے نجمہ اختر نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا ان کے والدین اور ان تمام لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے سامنے سے ہی نہیں بلکہ پردے کے پیچھے سے بھی ان کا ساتھ دیا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ نجمہ اختر نے کہا کہ ایوارڈ ملنے کے بعد ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ان سے بات کی ہمارے نمائندے خرم شہزاد نے