ہماچل: انتخابات میں جیت کے بعد کانگریس ریاست میں جلد بنائے گی اپنی حکومت
پچھلے 37 سالوں میں ہماچل پردیش نے ہر پانچ سال میں سرکار بدلنے کی اپنی روایت کو کبھی نہیں چھوڑا ہے ۔ دوسری جانب کانگریس اس اقتدار مخالف لہر سے پرجوش تھی اور اپنے وزیر اعلی امیدوار کے اعلان کے بغیر پوری انتخابی مہم کے دوران اقتدار میں واپسی کی امید لگائے رکھی ۔ وہیں ٹکٹ کی تقسیم کی وجہ سے بی جے پی میں کئی لوگوں نے باغیانہ تیور اپنا لیا اور کل 21 باغیوں نے بی جے پی کے امیدواروں کے خلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ۔ حالانکہ بی جے پی نے اپنے باغیوں کو منانے کی کافی کوشش کی تھی ، لیکن اس کا فائدہ نظر نہیں آیا