ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

بی ایس ایف کے دائرہ اختیار میں ترمیم، اب 15 کے بجائے 50KM کے رقبے میں کاروائی کرنے کی ہوگی اجازت

مرکز نے بی ایس ایف کے دائرہ اختیار میں اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری کیے گیے نوٹیفکیشن کے مطابق تین ریاستوں آسام، مغربی بنگال اور پنجاب اب بی ایس ایف کو پندرہ کے بجائے پچاس کلو میٹرکے رقبے میں کاروائی کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت کے مطابق نئے فیصلے سے سرحد پرغیرقانونی سرگرمیوں اور اسمگلنگ پرنکیل کسنے میں مدد ملے گی۔پنجاب اورمغربی بنگال حکومت نے مرکز کے اس فیصلے کو نامعقول اور ناقابل فہم قراردیا ہے۔پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ سکھجندرسنگھ رندھاوا نے اسے آئین کے وفاقی ڈھانچے پرسیدھا حملہ قراردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ریاستوں کو اعتماد اور ان سے مشورہ کیے بغیر مرکز نے یکطرفہ فیصلہ لیا ہے جو ریاستی حکومت کو کمزور کرنے والا ہے ۔اس سے وفاقیت کی روح کے منافی ہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Oct 14, 2021 02:07 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین