وزارت اقلیتی امور کی جانب سے دہلی میں ہنر ہاٹ کا آغاز، راجناتھ سنگھ نے کیا افتتاح
مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے دہلی میں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔یہ ہنر ہاٹ دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں لگایا گیا ہے۔ اس ہنر ہاٹ کا افتتاح راجناتھ سنگھ نے کیا اور کہا کہ اس طرح کے ہاٹ سے ہمارے گاؤں اور دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے عوام کو اپنا ہنر دیکھانے کا موقع ملیگا اور ہندوستان کی معاشی صورتحال بھی بدلیگی ۔ ۔اس ہنر ہاٹ کی تھیم ووکل فار لاکل ۔ایک بھارت شریشٹھ بھارت رکھا گیا ہے۔