شہریت ترمیمی قانون پر ارشد مدنی کا بیان: سیکولر دستور ختم کرنے کی ہورہی ہے کوشش
جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے سی اے اے کے حوالے سے کہا ہے کہ سی اے اے مسلمانوں کے نہیں بلکہ آئین کے خلاف ہے۔ وہ طاقتت جو اس وقت ملک کو سیکولر ملک نہیں سیکھنا چاہتی تھی وہ پنپتی رہی۔ ارشد مدنی نے کہا کہ وہ آج ہم سمجھ رہے ہیں کہ مذہب کی بنیاد پر 20 کروڑ آبادی کو ایک طرف کرنا اور اس کے علاوہ سب کو ایک طرف کر دینا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جو سیکولر دستور تھا اس کو ختم کرکے ایک دستور دوسرا لیکر لیکر بنانا چاہتے ہیں۔ ایک رخ کے اوپرملک کو لیکر چلنا چاہتے ہیں۔