ہندستانی فوج نے بڑی تعداد میں ہتھیار کشمیر بھیجنے کی پاکستانی دہشت گردوں کی کوشش کو کیا ناکام
جموں کشمیر کے کپواڑہ میں فوج نے بڑی تعداد میں ہتھیار ضبط کیا ہے، نو اکتوبر کی رات فوج نے کشن ندی کے ساحل پر مشتبہ حرکات کی نشاندہی کی تھی، اور جب نزدیک جاکر جائزہ لیا تو بیگ سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے، دہشت گردوں نے ٹیوب کے ذریعے ہتھیار کشمیر بھیجنے کی کوشش کی تھی ۔