جموں کشمیر کے مشہور شاعر سجود سیلانی کا بیماری کے چلتے انتقال
جموں کشمیر کے نامور قلم کار، نامور شاعر، مصور اور ڈرامہ نگار سجود سیلانی کا آج سرینگر میں انتقال ہوگیا ہے، وہ پچھلے کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کی وفات پر ادب اور تھیٹر سے وابستہ افراد نے ان کی خدمات کو یاد کیا اور ان کے لئے تعزیت پیش کی ہے ۔