ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

جموں کشمیر: پولیس نے پیش کی انسانیت کی مثال، بیمار بزرگ خاتون کو رات میں پہنچایا اسپتال

جموں کشمیر کے کریری پٹن میں پولیس اہلکاروں نےانسایت کاثبوت پیش کیا۔ایس ایچ اوکریری اطہرپرویزکی سربراہی میں پولیس ٹیم نے رات میں ایک بزرگ خاتون مریضہ کی زندگی کو بچاکرانہیں اپنی پولیس کی گاڑی میں بٹھا کرسب ڈسٹرکٹ اسپتال کریری پہنچایا۔ ایس ایچ اوکریری اطہرپرویزنے نیوز ایٹین اردوکوبتایا کہ رات کےدوبجکرچیالیس منٹ پر انہیں خاتون مریضہ کےرشتہ دارکی جانب سے فون کال آئی جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی بزرگ خاتون کی صحت بگڑ گئی ہےسڑکوں پر برفباری کی وجہ سےان کا گھرسے باہرنکلنا دشوار گزارہے۔ یہ سنتے ہی فوراً پولیس پارٹی اس گاؤں میں پہنچی ۔ پولیس نے انہیں اپنی پولیس کی گاڑی نہ صرف فراہم کی بلکہ پولیس کے جوانوں نے از خود اس اسی سالہ بزرگ خاتون کوگاڑی میں بٹھاکربروقت اسپتال پہنچایا جہاں انہیں بر وقت علاج ومعالجہ ہوا۔ اس وقت اس بزرگ خاتون کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے اس انسانیت بھرے اقدام کی مقامی لوگوں نے خوب ستائش کی۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Jan 07, 2021 02:15 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین