جموں۔کشمیر: ضلع شوپیاں میں لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا
کاٹھ ہالن کیلر شوپیاں نامی گاؤں میں لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے دقت ہورہی ہے، گاؤں میں صرف چند ہینڈ پمپ ہیں، لوگوں کی شکایت ہے کہ جل شکتی محکمہ نے اس گاؤں کو نظر انداز کیا ہے، ان لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای اور ضلع انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔