جموں۔کشمیر: کپواڑہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں حزب المجاھدین کا نیٹ ورک بے نقاب
کپواڑہ پولیس نے فوج اور سی آرپی ایف کی مددسے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث حزب المجاہدین کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔۔ اس سلسلےمیں حزب کے مقامی ملیٹنٹ اور چار اپر گراونڈ ورکروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ سرحد پار سے ہتھیاروں کولانےاورملیٹنٹوں تک پہنچانے کیلئے ایک گروپ سرگرم ہوا ہے جس کے بعد فوج اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں پرویز احمد بٹ ساکن لولاب کو ہتھیاروں اور اسلحہ سمیت گرفتار کیاگیا ۔ جس کےبعد اس کے چار اپرگراؤنڈ حامیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں لال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔