ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

پلوامہ کے گوسو میں سکیورٹی فورسس اور جنگجوؤں کے بیچ انکاؤنٹر میں ایک جنگجو ہلاک: ویڈیو

ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکاونٹر میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوگیا ہے ۔ انکاؤنٹر میں پولیس کا ایک جوان اور دو فوجی جوان زخمی ہوگیے ہیں۔۔ آج علی الصبح یہ انکاؤنٹر اُس وقت گوسو علاقے میں شروع ہوا تھا جب فورسس نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کاروائی شروع کردی تھی۔۔ اس دوران ملی ٹنٹوں نے فورسس پر فائرنگ کی ۔ دونوں طرف سے کچھ دیر تک جاری رہنے والے گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوگیا ۔ دوفوجی اہلکار اور پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہوگیے ۔ ایک فوجی جوان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔انکاونٹر کے مقام کے نزدیک مشتعل افراد اور فورسس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لیے فورسس نے آنسو گیس کے گولے اور پیلٹ کا بھی استعمال کیا۔۔ اس دوران چند افراد کو چوٹیں بھی آئی ہیں۔۔انکاونٹر کے پیش نظر آج پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئی تھیں۔۔۔اس بیچ پولیس نے اس مکان کے مالک اور اسکے بیٹے کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا ہے جن کے گھر میں ملیٹنٹ چھپے تھے۔۔۔۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Jul 07, 2020 11:23 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading