سانبہ میں ہلاک کئے گئے درانداز کی لاش کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہلاک کئے گئے درانداز کی لاش کو آج پاکستان کے حوالے کردیا گیا، بیتی شام سرحد پر مشتبہ نقل و حرکت کے بعد چوکی پر موجود نوجوانوں نے کاروائی کی، اور ایک درانداز کو ہلاک کردیا تھا، جس کے بعد پاکستانی ڈرن کو سرحد پر دیکھا گیا تھا، اور بی ایس ایف کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا، آج بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے بیچ فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی ۔