راہل گاندھی کے بیان پر مختار عباس نقوی کاردعمل، بولے، ایک خاندان کے گھونسلےمیں سمٹی ہوئی پارٹی
مرکزی وزیرمختارعباس نقوی نےراہل گاندھی کو سخت تنقید کانشانہ بنایاہے۔انہوں نے کانگریس پربھی نشانہ سادھاانہوں کہاکہ ایک خاندان کے گھونسلے میں سمٹی ہوئی پارٹی ہے۔دراصل ترواننت پورم کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نےکہاتھا کہ پہلے پندرہ سالوں کے لئے شمالی ہندوستان سے ایک رکن پارلیمان تھا۔مجھےایک الگ طرح کی سیاست کی عادت ہوگئی تھی لیکن کیرل آنے کے بعدمجھےنیاتجربہ ہوا۔یہاں مجھے اندازہ ہواکہ لوگ مسائل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔