کوروناوائرس میں خدمت خلق کےحوالےسے اہل خیر حضرات میں نیتا امبانی سرِ فہرست
امریکہ کا معروف عمومی دلچسپی والا رسالہ فِلان تھروپِسٹ نےنیتا امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کو سرفہرست رکھا ہے۔کوروناوائرس میں خدمت خلق کےحوالےسے اہل خیر حضرات میں انہیں خصوصی جگہ دی گئی ۔کوروناوائرس جیسی وبا میں ریلائنس فاؤنڈیشن نےکارہائے نمایاں انجام دیا ہے۔خاص طور پرجن میں غریبوں کی مالی مدد، ملازمین کوکھاناکھلانا اورمحتاجوں کی مددشامل ہے۔اس فہرست میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی وہ واحد ہندوستانی ہیں جن میں نمایاں عالمی افراد ، جیسے ٹائم کُک ، اوپرا۔ وِنفری ، لارین پاول جابس ،دی لوڈر فیملی ، مائیکل بلومبرگ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔