جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی سے کیا عوام کو راحت ملی ہے؟: جانیں یہاں
جموں کشمیر میں دفعہ تین سو ستر کا خاتمہ اور پینتیس اے کی منسوخی کا آج ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔۔اس موقع پر وادی کے کئی علاقوں میں بندشیں عائد کردی گئی ہی۔ سرینگر میں سڑکوں پر صرف ان ہی افراد کو چلنے کی اجازت دی جارہی ہے جن کے پاس لازمی پاس ہیں ۔۔کئی مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔وہیں سری نگر میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں جشن منایا جا رہا ہے۔دفعہ تین سو ستر کی منسوخی کے ایک سال مکمل ہونے پر بی جے پی کارکنان جشن منارہے ہیں۔