ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا اختتام، کسی بھی مسئلے پر نہیں بنی بات

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج اختتام ہو گیا ۔اس سرمائی اجلاس میں کئی مدعے گرم رہے ۔اپوزیشن نے لکھیم پور سانحہ۔نجکاری اور دیگر کئی مدعوں پر بحث کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ایوانوں میں شور شرابے کےعلاوہ کچھ سنائی نہیں دیا۔ اس بار سرمائی اجلاس میں اپوزیشن ارکان پارلیمان کی معطلی کا معاملہ سرگرم رہا۔ اس حوالے سے اپوزیشن نے کافی مظاہرے کیے ۔ لیکن بات بنی نہیں۔اپوزیشن اور سرکار ایک دوسرے پر نشانہ سادھتے رہے۔اور مورد الزام ٹھہراتے رہے۔لیکن حاصل کچھ نہیں ہوا۔عوام کے مدعے صرف مدعے رہے۔ موجودہ سرمائی اجلاس انتیس نومبر کو شروع ہواتھا ۔اجلاس کی کاروائی تیئیس دسمبر تک جاری رہنے والی تھی ۔ سرمائی اجلاس میں حکومت نے کئی اہم بلوں کو منظور کیا ہے۔

News18 Urdu
شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Dec 22, 2021 03:37 PM IST

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج اختتام ہو گیا ۔اس سرمائی اجلاس میں کئی مدعے گرم رہے ۔اپوزیشن نے لکھیم پور سانحہ۔نجکاری اور دیگر کئی مدعوں پر بحث کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ایوانوں میں شور شرابے کےعلاوہ کچھ سنائی نہیں دیا۔ اس بار سرمائی اجلاس میں اپوزیشن ارکان پارلیمان کی معطلی کا معاملہ سرگرم رہا۔ اس حوالے سے اپوزیشن نے کافی مظاہرے کیے ۔ لیکن بات بنی نہیں۔اپوزیشن اور سرکار ایک دوسرے پر نشانہ سادھتے رہے۔اور مورد الزام ٹھہراتے رہے۔لیکن حاصل کچھ نہیں ہوا۔عوام کے مدعے صرف مدعے رہے۔ موجودہ سرمائی اجلاس انتیس نومبر کو شروع ہواتھا ۔اجلاس کی کاروائی تیئیس دسمبر تک جاری رہنے والی تھی ۔ سرمائی اجلاس میں حکومت نے کئی اہم بلوں کو منظور کیا ہے۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین