PM Modi addresses: وارانسی دورے پر پی ایم مودی، 18 سو کروڑ روپئے کی دی سوغات
PM Modi addresses: لکھنؤ: اترپردیش کے لیے آج کا دن بہت اہم ہے، کیوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو وارانسی پہنچے ہیں اور انہیں کروڑوں کا تحفہ دیا ہے۔ وارانسی پہنچنے والے پی ایم مودی نے پہلے ایل ٹی کالج میں پوروانچل میں سب سے بڑے اکشے پترا مڈ ڈے میل کچن کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد پی ایم مودی تین روزہ کانفرنس 'آل انڈیا شکشا سماگم' کا افتتاح کریں گے۔ اتنا ہی نہیں، پی ایم مودی سگرا اسٹیڈیم میں 1774 کروڑ کے 43 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ اکشے پترا کچن 24 کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم یہاں کچھ بچوں کے ساتھ کھانا بھی کھا سکتے ہیں۔