راشٹرپتی بھون کے راستے پرینکا گاندھی کو پولیس نے کیا گرفتار: ویڈیو
راہل گاندھی کی قیادت میں راشٹر پتی بھون تک احتجاج کررہیں پرینکاگاندھی کو پولیس نے حراست میں لےلیا ۔ حراست میں لی گئیں پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی سرکار اپنے ضد پر اڑی ہوئی ہے ۔ پرینکا نے کہا کہ آج جو بھی سرکار سے سوال کرتا ہے اسے ملک مخالف شخص قرار دے دیا جاتا ہے ۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ سرکار کے دل میں کسانوں کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔پولیس نے کچھ دیر بعد پرینکا گاندھی کو چھوڑ دیا۔