شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے جعفرآباد میٹرو اسٹیشن پر خواتین کا بڑا احتجاج
سی اے اے ۔این آر سی اور این پی آر کے خلاف اب دہلی کے جعفرآباد شاہین باغ میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب خواتین کا بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔دیر رات افراتفری کا ماحول پیدا ہوا تھا ۔پولیس نے زبردستی خواتین کوہٹانے کی کوشش کی لیکن خواتین دھرنے پر بیٹھ گئیں۔بڑی تعداد میں سکیورٹی جوان تعینات کیے گئے ہیں ۔