پنجاب اسمبلی انتخابات: راہل گاندھی آج کرینگے پنجاب کا دورہ، شری ہرمندر صاحب میں ٹیکیں گے ماتھا
پنجاب میں اسمبلی انتخابات بیس فروری کو ہیں ۔پارٹیاں تشہیری مہم میں جٹ گئی ہے۔ کانگریس کی جانب سے راہل گاندھی نے تشہیری مہم کی کمان سنبھالتے دکھائی دے رہے ہیں۔ راہل گاندھی آج پنجاب کا دورہ کرینگے۔ وہ پارٹی کے سینئرلیڈروں اور اُمیدواروں کے ہمراہ امرتسر میں سورن مندر میں متھا ٹیکیں گے اور لنگر چکھیں گے۔راہل والمکی تیرتھ استھل بھی جائیں گے۔ راہل گاندھی جالندھر کے میٹھا پور میں ورچول ریلی سے خطاب بھی کرینگے۔۔۔