رمضان کی راتوں میں کلام پاک کی تلاوت کرنا قیامت کے روز بنے گی شفاعت کا باعث
اللہ تعالیٰ کی رحمتوں، اور مغفرت و جہنم کی آگ سے نجات دلانے والا بابرکت مہینہ اب اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے۔ گیارہ مہینوں سے کروڑوں دل اس کی آمد کا انتظار بیحد خلوص سے کرتے ہیں۔ جو شخص قرآن کریم پڑھنے کی خاطر اپنی رات کی نیندوں کو قربان کرے گا قیامت کے روز قرآن اُس کے لیے شفیع کے طور پر آئے گا اور اس کی شفاعت قبول کی جائے گی۔