ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

جیو ٹاور کے توڑ پھوڑ پر ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ نے پنجاب ۔ہریانہ ہائی کورٹ سے کیا رجوع

شرپسندوں کے ذریعہ توڑ پھوڑ پرروک لگانے کے لیے ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ نے اپنی ذیلی ریلائنس جیو انفوکام کے ذریعہ پنجاب۔ہریانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔کمپنی نے اپنی عرضی میں پنجاب اور ہریانہ میں ملازمین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہونے اور اہم ترسیلی ڈھانچے کے تباہ ہونے کے سبب خدمات میں رخنہ پڑنے کا ذکرکیا ہے۔ کمپنی نے اپنے حریفوں پر شرپسندوں کو اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔داخل کی گئی عرضی میں ریلائنس نے کچھ نکات واضح کیے ہیں۔اس نے صاف کہا ہے کہ کمپنی کی طرف سےکوئی زرعی زمین نہیں خریدی گئی ہے اور نہ ہی وہ آگے زراعت کے لیے کو ئی زمین خریدے گی۔کنٹریکٹ فارمنگ یاکارپوریٹ فارمنگ سے اس کا کوئی لینادینانہیں ہے اورکمپنی کسانوں سے راست طورپراناج نہیں خریدتی ہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Jan 04, 2021 12:32 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین