جہانگیر پوری میں MCD کے بلڈوزر چلانے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت: ویڈیو
دہلی کے جہانگیر پوری میں تشدد کے بعد کل این ڈی ایم سی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلڈوزر کے ذریعے انہدامی کارروائی انجام دی تھی۔ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے پر آج سماعت کرے گا۔جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی پرمشتمل سپریم کورٹ بنچ جہانگیر پوری میں انسداد تجاوزات مہم کے معاملے کی سماعت کرے گی۔ اس سلسلے میں کئی عرضی گزاروں نے سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ جبکہ سپریم کورٹ بی جے پی اقتدار والی کئی ریاستوں میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف جمیعت علما ہند کی عرضی پر بھی سماعت کرے گا۔