ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

دہلی۔این سی آر میں Air Pollution کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت

دہلی۔این سی آر میں آلودگی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے سخت رویہ اپنانے کے بعد دہلی۔این سی آر میں آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات پر کئی فیصلے لیے گئے تھے۔ تین ججوں کی بنچ آج ہونے والی آلودگی کے معاملے پر سماعت کرے گی۔ بینچ میں سی جے آئی این وی رمنا، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے تمام تعمیراتی کاموں پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔دوسری طرف آج بھی دہلی کی ہواانتہائی خراب ہے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Nov 29, 2021 01:46 PM IST

دہلی۔این سی آر میں آلودگی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے سخت رویہ اپنانے کے بعد دہلی۔این سی آر میں آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات پر کئی فیصلے لیے گئے تھے۔ تین ججوں کی بنچ آج ہونے والی آلودگی کے معاملے پر سماعت کرے گی۔ بینچ میں سی جے آئی این وی رمنا، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے تمام تعمیراتی کاموں پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔دوسری طرف آج بھی دہلی کی ہواانتہائی خراب ہے۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین