ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

مشہور ومعروف درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ کا عرس، درگاہ پرعقیدت مندوں کی بھیڑ

دہلی کی مشہور ومعروف درگاہ حضرت نظام الدین ا ولیاء رحمتہ اللہ علیہ کا عرس پورے جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا جارہاہے۔ عرس کے تیسرے روز آج بڑے قل کی محفل ہوئی۔ قل کے بعد دعا کی گئی اور درگاہ کے سامنے قوالی کا پروگرام منعقد ہوا ۔ ساتھ ہی لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔آج زائرین کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔ عرس میں شرکت کرنے کے لئے بیرون ممالک سے بھی زائرین تشریف لائے ہیں۔زائرین نے اپنی مراد پوری ہونے کے لئے منت مانی اور خصوصی دعا کی۔ خواتین نے مرادیں پوری ہونے کے لئے منت کے دھاگے باندھے۔ ساتھ ہی حضرت نظام الدین اولیا ءحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پوشی کی اور پھولوں کا نذرانہ پیش کیا ۔عرس میں مختلف مذہب و ملت کے لوگوں نے شرکت کی اور امن و سلامتی کے لئے دعائیں مانگیں۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Nov 24, 2021 07:37 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین