ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

ملک بھرمیں قومی یوم تعلیم کےطورپرمنایا جا رہا ہے مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش

جنگ آزادی کے عظیم رہنما ۔ مفکر ۔ صحافی ۔ شاعر ۔ ادیب و بے باک مقرر مولانا ابوالکلام (Maulana Abul Kalam Azad) کا آج یوم پیدائش ہے۔ مولانا آزاد کا یوم پیدائش ملک بھرمیں قومی یوم تعلیم کےطورپرمنایا جا رہا ہے ۔ دوہزار آٹھ سے ہر سال گیارہ نومبر کوقومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جا تا ہے ۔ مولانا آزاد ملک کےپہلےوزیرتعلیم تھے۔ مولانا آزاد کی پیدائش گیارہ نومبر اٹھار سو اٹھاسی میں ہوئی تھی ۔ مولانا ابو الکلام آزاد سیاست،ادب اور تاریخ کی اس عبقری شخصیت کا نام ہے جس پر دنیائے ادب و سیاست ہی ناز نہیں کرتی بلکہ نسل انسانی بھی اس کے آگے اپنا سرتسلیم خم کرتی ہے۔ مولانا آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔انیس سو بانوے میں مولانا کو ان کی خدمات کیلئے بھارت رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔

News18 Urdu
شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Nov 11, 2021 11:46 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین