دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں نیم فوجی دستہ کے 821 جوان کورونا سے متاثر، مچا ہنگامہ
دہلی میں بڑی تعداد میں فوجی جوان کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔سی آئی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں اب تک تیرہ سو جوان اور افسران کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔پچھلے چوبیس گھنٹے میں نیم فوجی دستہ کے آٹھ سو اکیس جوان کورونا سے متاثر ہے۔سی آر پی ایف کے دو سو ستاون جوان کورونا سے متاثر ہے۔بی ایس ایف کے ایک سو سولہ اور ایس ایس بی کے اناسی جوان متاثرہیں۔آٹی بی پی کے ایک سو ایک جوان متاثر ہیں۔اس کے علاوہ این ڈی آر ایف اور این ایس جی کے چھ جوان متاثر ہیں ۔